ہالينڈ ؛ حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ہالينڈ ؛ حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

23:55 - March 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2292607
بين الاقوامی گروپ : ہالينڈ كی انجمن "اقرٲ" نے ١۴ مارچ كو شہر "ہوف ڈورپ" كے جوانوں اور بچوں كے لیے حفظ قرآن كريم كے مقابلوں کا انعقاد کیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے بچوں اور جوانوں كو حفظ قرآن كی طرف رغبت دلانے اور ہالينڈ میں مقيم عربی جوانوں كے لیے منعقد كیے گئے ہیں ۔
انجمن "اقرٲ" كے مندوب "مصطفی التمنہ"، نے خيال ظاہركيا ہے كہ یہ مقابلے حفظ كے آٹھ شعبوں میں منعقد كیے گئے ہیں جن میں ١۲سال كےبچوں كے لیے دو پاروں كا حفظ ، ١۲ سے ١۴ سال كی عمر كے بچوں كے لیے ۵ پاروں كا حفظ ، ١۴ سے ١٦ سال كے بچوں كے لیے ١۰ پارے ، ١٦ سے ١۸ سالہ بچوں كے لیے ١۵ پارے ، اور ١۸ سے ۲۰ سال تك كے جوانوں كے لیے ١۰ پاروں كا حفظ وغیرہ شامل ہیں۔
972893
نظرات بینندگان
captcha