استبدادی طاقتیں مذہبی انتہا پسندی كو فروغ ديناچاہتی ہیں

IQNA

استبدادی طاقتیں مذہبی انتہا پسندی كو فروغ ديناچاہتی ہیں

17:42 - March 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2294317
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شيعہ نشين صوبہ القطيف كے امام جمعہ نے كہا كہ عرب معاشروں میں دو طرح كے افكار استبدادی قوتیں اور اصلاح طلبی رائج ہیں البتہ استبدادی طاقتیں اپنے مقاصد كيلئے مذہبی انتہا پسندی كو فروغ دے رہی ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "راصد"نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ صوبہ القطيف كے امام جمعہ شيخ حسن الصفار نے گذشتہ روز نماز جمعہ كے خطبے میں كہا كہ آج عرب معاشروں میں استبدادی طاقتیں اور اصلاح طلبوں میں كشمكش جاری ہے۔
انہوں نے كہا یہ دونوں نقطہ نظر دو ثقافتوں كی نمائندگی كررہے ہیں، ايك ثقافت چاہتی ہے كہ عرب اقوام پسماندگی كا شكار رہیں، اور دوسری ثقافت ملت عرب كو ترقی يافتہ ديكھنا چاہتی ہے۔
استبدادی قوت مذہبی انتہا پسندی كی صورت میں اسلام كو جمود كی طرف لے كر جارہی ہے۔ اسلام ايسا دين نہیں ہے جس كی تعليمات كو نہ سمجھا جاسكے ۔
سعودی معاشرے میں غلط تفہيم دين كی وجہ سے مذہب استبداد كی صورت اختيار كرگيا ہے اس لئے مختلف اسلامی مذاہب میں اختلاف پيدا ہوگيا ہے اور یہی چيز امت اسلامی كی تعميرو ترقی میں ركاوٹ ہے۔
974762
نظرات بینندگان
captcha