ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے خبررساں ايجنسی "اباء" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے شہر "الدراز" میں واقع مسجد امام صادق ﴿ع﴾ كے خطيب جمعہ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ جو لوگ قتل و غارت كے ذريعے عوامی انقلاب كو دبانے كی فكر كرتے ہیں اور چاہتے ہیں كہ دوسروں كو شہيد ہونے سے روك لیں انتہائی حماقت كا شكار ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ظلم اور فساد كے ساتھ مقابلہ شرعی فريضہ ہے اور شہيد كا خون عزت ، كرامت ، ہوشياری اور بيداری كی لہر كو جنم ديتا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ بحرين كے آمر حكمران امريكہ كے پرانے اتحادی ہیں اور آزادی كے نام پر دنيا بھر خون کا کھیل کھیلنے والی امريكی حكومت آج بحرين کی استبدادی حكومت کی مكمل حمايت كر رہی ہے اور كئی مرتبہ امريكہ کی جانب سے سركاری طور پر بحرينی حكومت كی حمايت كا اعلان كيا گیا ہے ۔
979707