قدس كی آزادی دنيا بھر كے آزادی خواہوں كی مشتركہ جدو جہد سے ہی ممكن ہے

IQNA

قدس كی آزادی دنيا بھر كے آزادی خواہوں كی مشتركہ جدو جہد سے ہی ممكن ہے

23:26 - April 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2300419
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كی اسلامی مزاحمتی تحريك "حماس" كے سياسی دفتر كے انچارج نے ٦اپريل كو قطر میں منعقدہ بين الاقوامی "قدس ؛ تاريخ اور اميد" كانفرنس كے دوران زور دياہے كہ قدس كی بازگشت فقط مسلحانہ قيام كے ذريعے ممكن ہو گی اور آج اس شہر كی آزادی كے لیے ہمیں باہمی يكجہتی اور دنيا بھر كے آزادی خواہوں كی بيشتر حمايت كی ضرورت ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے قطر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الشرق" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حماس كے سياسی دفتر كے انچارج "خالد مشعل " نے اس كانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ قدس آج ايك تلخ حقيقت كا مقابلہ كررہا ہے ، وہ شہر جو كبھی مسلمانوں كا قبلہ اول اور مقام اسراء اور معراج تھا آج اپنی آزادی كے لیے ہماری انتھك كوششوں اور فداكاری كا محتاج ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : صیہونی دشمن كو یہ جان لينا چاہيئے كہ ہم قدس كو مدنظر ركھے بغير كسی بھی سياسی پالیسی كا اجرا نہیں كریں گے اور نہ ہی ہم قدس كے بغير اپنی اصل سياسيت كو مشخص كر سكتے ہیں ۔
979910
نظرات بینندگان
captcha