صیہونيوں كی جانب سے مسجد الاقصی پر حملہ

IQNA

صیہونيوں كی جانب سے مسجد الاقصی پر حملہ

23:52 - April 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2301319
بين الاقوامی گروپ : ۸اپريل كو یہوديوں كی عيد "فصح"كے موقع پر یہودی بستی میں مقيم صیہونيوں كے ايك گروپ نے مسجد الاقصی پر حملہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہودی بستی میں مقيم دسيوں صیہونيوں نے مسجد الاقصی پر حملوں اور رقص كی تقريب كے ساتھ ساتھ اسلام مخالف رسومات كے ذريعے مسجد كی حرمت كو پامال كيا ہے ۔
واضح رہے كہ صیہونيوں كے ایک گروپ نے مسجد الاقصی كے "باب المغاربہ" سے داخل ہونے كے بعد "بيساح" سے موسوم عيد فصح كے بہانے مسجد كے بے حرمتی كی ہے ۔
قابل ذكرہے كہ اسرائيل میں عيد فصح كے آغاز سے ہی قدس خصوصا مسيحيوں اور یہوديوں كے مقبروں كے آس پاس پوليس نے چارج سنبھالتے ہوئے مسجد الاقصی كے گرد گھيرا مزيد تنگ كر ديا ہے ۔
980919
نظرات بینندگان
captcha