اردن میں قرآنی سيمينار كا اہتمام

IQNA

اردن میں قرآنی سيمينار كا اہتمام

23:52 - April 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2301320
بين الاقوامی گروپ : ۷ اپريل كو انجمن " قرآن كی حفاظت" نے اردن كے شہر "اربد" میں اپنے پہلے قرآنی سمينار كا انعقاد كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اردن سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "السبيل" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ قرآنی سمينار "ذَلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَیْبَ فِيهِ" كے شعار سے اردن كے شہر اربد میں منعقد كا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ مذكورہ سمينار انجمن "قرآن كی حفاظت" كی كوششوں اور اردن يونيورسٹی سے منسلك اعلی تحقيقاتی فيكلٹی كے صدر "محمد خارز المجالی" كے تعاون اسی طرح اربد كے چيمبر آف كانفرنس اور "النور" ٹرانسپورٹ كمپنی كی حمايت كے ساتھ منعقد كا گيا ہے۔
قابل ذكرہے كہ اس سمينار كے دوران تين علمی موضوعات ؛ "فقہی احكام كے استنباط میں قرآنی تلاوت كی تأثير" ، "قرأت اور تجويد كا علم" اور "قرآن كے علمی معجزے" پر بحث و تمحيص كی گئی ہے۔
980963
نظرات بینندگان
captcha