ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قم مذہبی علوم سنٹر كے ركن سعيد خليل لويچ نے ايكنا كے نمائندے سےگفتگو كرتے ہوئے بتايا سنٹر كے آئين نامہ كی مركز اسمبلی كی حيم منظوری كے بعد اس ماہ كے پہلے ہفتے سے اپنے كام كا آغاز كرديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا اس سنٹر كا سربيا كے دارالحكومت میں قيام سے اسلامی تعليمات اور مذہبی تحقيقات میں اہم قدم ثابت ہوگا ۔بلقان كے خطے میں اسلام كی ترويج كا باعث ہوگا۔ نيز یہ مركز جمہوری سربيا كے قوانين كے مطابق عمل كرے گا۔ اس مركز میں شارٹ كورسز اور علمی اجلاس منعقد ہوں گے۔
واضح رہے كہ اس مركز كی لائبريری میں چار ہزار كتابیں مختلف زبانوں عربی، فارسی اور سربين زبان میں موجود ہیں۔
982484