پيرس میں ايام فاطمیہ(س) كی مناسبت سے عزاداری

IQNA

پيرس میں ايام فاطمیہ(س) كی مناسبت سے عزاداری

22:17 - April 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2303388
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے دارالحكومت پيرس میں محبان اہل بيت(ع) ايام فاطمیہ كی مناسبت سے 12 اپريل كو عزاداری كریں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "fr-beytolzahra-paris" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ مجلس عزاء انجمن اسلامی كے بيت الزہراء(س) ہال میں مقامی وقت كے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگی۔
انجمن اسلامی پيرس نے ايرانی كلچرل سنٹر كے اعضاء اور پيرس میں مقيم ايرانی اسٹوڈنٹس اور دوسرے محبان اہل بيت(ع) سے عزاداری میں شركت كی اپيل كی ہے۔
يادرہے كہ حجۃ الاسلام رمضانی دعائے كميل پڑھیں گے اور نماز مغربين كے بعد نوحہ خوانی اور ماتم داری ہوگی۔
983576
نظرات بینندگان
captcha