مصر ؛ پارلیمنٹ نے مبارک حکومت کے اعلی عہدیداروں پر سیاسی پابندی لگا دی

IQNA

مصر ؛ پارلیمنٹ نے مبارک حکومت کے اعلی عہدیداروں پر سیاسی پابندی لگا دی

23:56 - April 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2303790
بين الاقوامی گروپ : مصر کی پارليمنٹ نے ملک کے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے دوران مبارک حکومت سے وابستہ اعلی عہدیداروں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم"كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر ی اركين پارليمنٹ نے ١۲اپریل كو سياسی حقوق كے ترميمی مسودے كی منظوری دی ہے جس كے مطابق گزشتہ دس سالوں كے دوران حسنی مبارك كی حكومت میں اعلی پوسٹوں پر فائز رہنے والے افراد كو آئندہ دس سال كے لیے كسی بھی سياسی فعاليت سے روك ديا گيا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ اس قانون کے اجرا کے بعد سابق انٹيلی جنس سروسز كے سربراہ "عمر سليمان" اور سابق وزير اعظم "احمد شفيق" كو ان پابنديوں كا سامنا كرنا پڑے گا جبکہ سابق وزير خارجہ "عمرو موسی" کو اس قانون سے استثناء حاصل ہوگا كيونكہ یہ قانون وزارتی عہدیداروں پر لاگو نہیں کیا جائے گا ۔
984634
نظرات بینندگان
captcha