سعودی عرب میں علوم قرآن پر 1200 خطی نسخے موجود ہیں

IQNA

سعودی عرب میں علوم قرآن پر 1200 خطی نسخے موجود ہیں

20:42 - April 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2306248
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كی ملك عبدالعزيز يونيورسٹی كے اسلامی مطالعات كے استاد نے بتايا كہ سعودی عرب میں علوم قرآن كے بارے 1200 خطی نسخے موجود ہیں جو ابھی تك شائع نہیں ہوئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار "الشرق" سے نقل كيا ہے كہ ملك عبدالعزيز يونيورسٹی كے قرآنی مطالعات كے استاد حكمت بشير ياسين نے مدينہ اسلامی يونيورسٹی میں ہونے والے سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا سعودی عرب میں علوم قرآن كے بارے 1200 خطی نسخے اور 266 انسائيكلو پیڈيا موجود ہیں جو ابھی تك شائع نہیں ہوئے ہیں۔
حكمت بشير ياسين نے مزيد كہا كہ محقق اساتيد اور اعلٰی تعليم كے طلاب میں سے كچھ نے ان آثار كا مشاہدہ كيا ہے۔ آخر میں انہوں نے قرآنی محققين سے مطالبہ كيا كہ علوم قرآن كے بارے میں ان خطی نسخوں سے استفادہ كریں۔
986780
نظرات بینندگان
captcha