ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے پيرس سے رپورٹ دی ہے كہ الغدير قرآنيك انسٹی ٹيوٹ فرانس میں شام ساڑھے سات بجے قرآن كريم كی تلاوت سے اس محفل كا آغاز ہوا۔ ايران كے ممتاز قاری پولادی نے تجويد اور قرآنی تلاوت كے موضوع پر خطاب كيا۔ اس كے بعد فرانس كے قراء میں سے ايك قاری نے تلاوت كی۔
اس محفل میں بچوں كے درميان قرآنی مقابلہ بھی ہوا۔ آخر میں ايرانی كلچرل سنٹر كے قونصلر سيد محد طباطبائی نے بچوں میں انعامات تقسيم كئے۔
987875