بان كی مون نے بحرینی مظاہرین کے حقوق کا احترام كرنے پر زور دیا ہے

IQNA

بان كی مون نے بحرینی مظاہرین کے حقوق کا احترام كرنے پر زور دیا ہے

23:58 - April 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2307146
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے زور ديا ہے كہ منامہ كے حكام مظاہروں كے انعقاد كے حوالے سے بحرينی عوام كے مسلم حق كا احترام كرتے ہوئے ان كو آزادانہ مظاہروں كی اجازت دیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل "بان كی مون" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ بحرينی عوام كو آزادانہ مظاہروں كا مكمل حق حاصل ہے اور آل خليفہ كو اپنی عوام كے حقوق كا احترام كرنا چاہيئے ۔
انہوں نے آل خلفیہ سے مطالبہ كيا ہے كہ عوامی حقوق كے حوالے سےفعالیت کرنے والے عبد الھادی الخواجہ كو ڈنمارك پھيجنے كی جلد از جلد منظوری دی جائے جو پچھلے دو ماہ سے حكومتی عقوبت خانہ میں قيد و بند كی صعوبتیں برداشت كر رہا ہے ۔
987832
نظرات بینندگان
captcha