ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "mooslym" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اسلامی اطلاعات مركز ٹورنٹو كے ركن محمد عبيد اللہ نے بتايا كہ ٹورنٹو ٹرانزٹ كميشن كے ساتھ ايك سالہ معاہدہ كيا گيا ہے جس كے مطابق ٹورنٹو شہر كے چار میٹرو اسٹيشنز میں اسلام سے بہتر آشنائی كيلئے پوسٹرز كی تنصيب كی جائے گی۔
ٹورنٹو ٹرانزٹ كميشن كے ركن بریڈ راس نے اسلام مخالف گروپوں كے اعتراض كو مسترد كرديا ہے اور كہا ہے كہ قوانين كے مطابق مذہبی اشتہارات كی تنصيب درست ہے اور اگر كسی كو پيغام پر اعتراض ہے تو وہ اسلامی اطلاعات مركز سے رجوع كركے حل كرے۔
988695