ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "المنار" نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ ہزاروں اردنی شہريوں نے اسلامی عمل پارٹی كی دعوت پر صیہونی جيلوں میں قيد 1200 فلسطينيوں سے يكجہتی كے اظہار كيلئے دھرنا ديا اور فلسطينی قيديوں كی بھوك ہڑتال كی حمايت كا اعلان كيا۔ اردنی شہريوں نے اپنے ملك كے جھنڈے اور اسرائيلی جيلوں میں قيد اردنی باشندوں كی تصاوير اٹھا ركھیں تھیں۔ مظاہرين نے اردن اور اسرائيل كے درميان ہونے والے معاہدے كو منسوخ كرنے كا مطالبہ كرديا۔
988742