ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے امارات سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "البيان" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حاكم دبئی کے ثقافتی اور انسانی امور كے مشير اور "جايزہ دبئی" مقابلوں كے آرگنائزر "ابراہيم محمد بو ملحہ" نے اعلان كيا ہے كہ یہ مقابلے دبئی میں واقع "حديبیہ" نامی سكول میں منعقد کیے جائیں گے جبكہ ان مقابلوں میں شريك افراد کا حسن ترتيل كی بنياد پر امتحان لیا جائے گا۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا ہدف ترتيل اور قرآنی تلاوت كے مختلف شعبوں میں شركاء كی صلاحيتوں كو کشف كرنے كے ساتھ ساتھ معاشرے میں ان افراد كے مقام كو مزيد بہتر بنانا ہے اس رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں كا آخری مرحلہ ١۹ مئی كو دبئی كی مسجد "الفاروق" میں منعقد كيا جائے گا۔
994230