موريطانیہ میں اسلامی كتب كو جلانے كی مذمت

IQNA

موريطانیہ میں اسلامی كتب كو جلانے كی مذمت

23:37 - April 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2314690
بين الاقوامی گروپ: گذشتہ روز موريطانیہ كے دارالحكومت "ناوك شاٹ" میں غير سركاری تنظيم نے اسلامی كتب كو آگ لگائی تھی جس پر سينكڑوں نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ كيا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز چينل سے نقل كاا ہے كہ اس مظاہرے میں دينی علوم كے طلاب نے شركت كی اور مظاہرہ ناوك شاٹ كی مركزی مسجد سے شروع ہوكر موريطانیہ كے صدر ہاؤس تك جاری رہا۔ مظاہرين نے غير سركاری تنظيم كی اس بے حرمتی كی مذمت اور عوامل كو سزا دينے كا مطالبہ كيا۔
ذرائع ابلاغ كے مطابق غير سركاری تنظيم كے صدر بيرام ولد اعبيدی نے گذشتہ جمعہ كے دن كچھ اسلامی كتب كو آگ لگانے كا حكم ديا تھا اور كہا كہ ان كتب میں غلامی كو موريطانیہ میں قانون قرار ديا ہے۔
یہ تنظيم موريطانیہ میں غلامی كے خلاف كام كررہی ہے ياد رہے كہ 1981 سے موريطانیہ میں سركاری طور پر غلامی كو غير قانونی قرار دے ديا گيا ہے۔ اس كی سزا دس سال قيد ہے ۔
995665
نظرات بینندگان
captcha