مسيحی رہنماؤں كی جانب سے امريكا میں قرآن سوزی كی مذمت

IQNA

مسيحی رہنماؤں كی جانب سے امريكا میں قرآن سوزی كی مذمت

22:53 - April 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2315517
بين الاقوامی گروپ : انجلی كليسا كے رہنماؤں نے امريكی گستاخ پادری كی جانب سے قرآن جلانے كی شرانگيز حركت كی پرزور مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Christian Post»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۹ اپريل كو انجلی كليسا كے رہنماؤں نے امريكی گستاخ پادری كے توہين آميز اقدام كی پرزور مذمت كی ہے اور اس موضوع پر زور ديتے ہوئے كہ مسيحی قرآن كو نہیں جلاتے اور ديگر اديان كا احترام كرتے ہیں واضح كيا ہے كہ دين مسيحت دين محبت اور اتحاد ہے ۔
انجیلكلز قومی انجمن كے سربراہ "ليس انڈرسن" نے كہا ہے كہ چند گنے چنے افراد كی جانب سے اس مذموم عمل كا مطلب یہ نہیں ہے كہ تمام مسيحی اس قسم کے ہیں بلکہ یہ گستاخ افراد کسی صورت بھی دين مسيحيت كی نمائندگی کے قابل نہیں ہیں ۔
996467
نظرات بینندگان
captcha