قطر ؛ قومی سطح پر قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

قطر ؛ قومی سطح پر قرآنی مقابلوں كا آغاز

22:52 - April 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2315519
بين الاقوامی گروپ : ۳۰ اپريل كو قطرمیں قومی سطح پر شيخ "جاسم بن محمد آل ثانی" سے موسوم قرآنی مقابلوں كے انيسویں مرحلے كا آغاز دارالحكومت دوحہ كے علاقہ "الوعب " میں واقع "تبليغ اور اسلامی علوم" مركز كيا جارہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے قطر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الشرق"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١۵۰۰ سے زائد قطری اور یہاں مقيم غير ملكی طلباء و طالبات ان مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں جن کو دو الگ الگ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ قرآنی مقابلے آج مقامی وقت كے مطابق شام ۵ بجے قطر كے وزير اوقاف و مذہبی امور "مبارك الكواری" كی موجودگی میں شروع ہونگے جبكہ حفظ كے سات مختلف شعبوں میں شركت كرنے والے اميدار آپس میں مقابلہ كریں گے ۔
ان مقابلوں كا ہدف كلام الہی كے حفظ اور اسكی آيات میں تدبر ، قرآن اور نئی نسل كے درميان رابطے كو برقرار كرنا ، اور شركاء كے درميان اچھے مقابلوں كی فضا ايجاد كرنا ہے
996561
نظرات بینندگان
captcha