ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری قيديوں اور ملزموں كی تابوتوں میں وطن بازگشت پر مبنی سعودی وزير خارجہ كے متنازع بيانات كے منتشر ہونے كے بعد ، قاہرہ میں سعودی سفير "احمد القطان" نے سعود الفيصل كی جانب ان بيانات كی نسبت كی ترديد كی ہے ۔
القطان نے كہا ہے كہ ايسے بيانات كسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں ہیں اور فقط قذافی اور صدام جيسے افراد سے ہی ان بيانات كی توقع كی جا سكتی ہے ۔
واضح رہے كہ سعودی عرب نے قاہرہ میں سعودی سفارت خانے كے سامنے برپا ہونے والے عوامی مظاہروں كے بعد سفارتكاروں كی حفاظت كے بہانے سے اپنے سفارت خانے كو بند كر ديا ہے ۔
996045