ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كےشعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، انگاشٹيا كے صدارتی دفتر كے شعبہ پريس سروس نے اعلان كيا ہے اس مسجد كا منصوبہ انگاشٹيا كے صدر "يونس بك يوكوروف" اور "روس پیٹروليم" كے صدر "حامد البكاف" کے درميان ہونے والی ملاقات كے دوران پيش كيا گيا ہے ۔
اس ملاقات كے دوران "حامد البكاف" نے صدر كو "ارجنيكدزہ" میں ايك ہزار افراد كی ظرفيت پر مشتمل نئی مسجد كے تعميراتی كام كی اطلاع دی ہے ۔
اسی طرح صدر يونس بك يوكوروف نے اس کار خیر میں "روس پیٹروليم" كی انتھک كوششوں كی قدردانی اور شكریہ ادا كرتے ہوئے ان كی توفيق میں اضافے اور كاميابی كے لیے دعا مانگی ہے ۔
999429