ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "ISNA Canada" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ مقابلے نوجوان لڑكوں اور لڑكيوں كے ساتھ مختص ہیں اور اس كا مقصد نسل جوان كو حفظ اورقرائت قرآن كی طرف مائل كرنا ہے۔
لڑكوں كے مقابلے چار شعبوں میں ہوں گے،12 تا 17 سال كے لڑكوں كيلئے سورہ قمر كے حفظ كا مقابلہ اور 8 سے 11 سال كے لڑكوں كيلئے سورہ بروج اور 5 سے 7 سال كے لڑكوں كيلئے عاديات كے حفظ مقابلہ ہوگا۔
قرائت قرآن كے شعبہ میں 8 سے 12 سال كے بچے سورہ اسراء كی قرائت كا مقابلہ ہوگا۔ لڑكيوں كے مقابلے میں 8 سے 11 سال سورہ بروج كے حفظ كا مقابلہ اور 5 سے 7 سال كيلئے عاديات اور قرائت قرآن كے مقابلوں میں 5 سے 7 سال كی لڑكياں سورہ بنی اسرائيل كی قرائت كا مقابلہ ہوگا۔
ياد رہے كہ آخر میں جيتنے والے نوجوان میں انعامات تقسيم كئے جائیں گے۔
1000588