ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "republician-lorrain" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ كانفرنس فرانس كے مسلمانوں اور مسلم يونين كے تعاون سے ہے جس میں "موز"،"موزل" اور ويچ" كے ايك ہزار مسلمان شركت كررہے ہیں یہ كانفرنس 7 مئی كو اختتام پذير ہوگی۔
اس كانفرنس كا موضوع "لورن كے مسلمانوں سے خدا كی عبادت او اس كے راز" ركھا ہے اس كے متعدد اجلاس مراكش ، مصر ، تركی ، اور جرمنی كے ممتاز علماء او ر مذہبی سكالرز خطاب كریں گے۔ مسلم يونين فرانس كے صدر امين نجوی نے پہلے دن اپنے خطاب میں كہا اس اجتماع كے موضوع كا انتخاب لوگوں كو روحانيت كی طرف مائل كرنا ہے اس مادہ پرست زمانہ میں لوگوں میں جس چيز كی سب سے زيادہ كمی ہے وہ روحانيت ہے۔
فرانس كے سياسی اور سماجی راہنما مسلمانوں كے مسائل كو حل كرنے كے بجائے اپنے سياسی مقاصد كيلئے اسلام كا نام استعمال كررہے ہیں ۔
1001798