عصر حاضر اسلامی مزاحمتی تحريكوں كا عروج ہے

IQNA

عصر حاضر اسلامی مزاحمتی تحريكوں كا عروج ہے

22:28 - May 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2320708
بين الاقوامی گروپ: اسلامی بيداری تحريك كے پھيلنے سے اسلامی مزاحمت لبنان اور فلسطين كی سرحد سے آگے نكل گئی ہے اور ہم كہہ سكتے ہیں كہ عصر حاضر اسلامی مزاحمتی تحريكوں كا عروج ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے بين الاقوامی كتاب نمائش تہران سے نقل كيا ہے كہ گذشتہ روز اسلامی بيداری ہال میں ايك اجلاس منعقد ہوا جس كا موضوع اسلامی بيداری اور اسلامی مزاحمتی تحريكوں كا مستقبل تھا۔ جمعيت دفاع ملت فلسطين كے سيكرٹری جنرل نے اپنی گفتگو میں اسلامی مزاحمتی تحريكوں حزب اللہ، حماس اور جايد اسلامی كی تشكيل كے بارے میں تاريخ بيان كی۔
انہوں نے حزب اللہ كی اسرائيل كے ساتھ 33 روزہ جنگ كی كاميابی كے بارے میں كہا كہ اسلامی جذبہ ہی اس كی كاميابی كا منظر تھا۔ اسی كاميابی نے خطے میں اسلامی بيداری میں روح پھونك دی۔ اس سے پہلے بھی استعماری حكومتوں كے خلاف متعدد انقلاب لانے كی كوششیں كی گئیں ۔ ليكن جس میں دين مركز و محور نہیں تھا ليكن آج خطے كی ملتیں اسلامی جذبے سے سرشار بيداری كيلئے آگے بڑھ رہی ہیں۔ اس لئے اسلامی مزاحمتی تحريكوں كا مستقبل تابناك ہے۔
1001777
نظرات بینندگان
captcha