صیہونی جيلوں میں قيد فلسطينيوں كی حمايت میں احتجاجی اجتماع

IQNA

صیہونی جيلوں میں قيد فلسطينيوں كی حمايت میں احتجاجی اجتماع

14:25 - May 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2321376
بين الاقوامی گروپ: صیہونی جيلوں میں قيد فلسطينيوں كی حمايت میں ايك احتجاجی اجتماع آج 8 مئی اسلامی بيداری ہال بين الاقوامی كتاب نمائش تہران میں منعقد ہورہا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق آج 8 مئی كو ساڑھے تين بجے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن اور تحريك حمايت انتفاضہ فلسطين كے سيكرٹریٹ كے تعاون سے صیہونی جيلوں میں قيد فلسطينيوں كی حمايت كيلئے احتجاجی اجتماع منعقد ہوگا۔
ايران میں فلسطينی تحريك كی حامی تحريكیں مزاحمتی تحريك كے ايران میں مقيم نمائندے عوام نمائندے اور مختلف تنظيموں كے علاوہ پارليمنٹ كے نمائندوں كی بڑی تعداد اس اجتماع میں شركت كرے گی۔
اس احتجاجی اجتماع میں ذرائع ابلاغ كے فلسطينی قيديوں كی حمايت میں اسلامی بيداری ہال تہران میں شريك ہوں گے۔
1002094
نظرات بینندگان
captcha