بحرين میں سياسی رہنماؤں كے مقدموں كی سماعت ملتوی

IQNA

بحرين میں سياسی رہنماؤں كے مقدموں كی سماعت ملتوی

21:57 - May 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2322513
بين الاقوامی گروپ : ۸ مئی كو خراب صحت كے باعث عبد الہادی الخواجہ كی عدالت میں عدم موجودگی كی وجہ سے بحرين كے سياسی رہنماؤں كے مقدموں كی سماعت كو ملتوی كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ swissinfo، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ منامہ كی سول عدالت میں ١۳ سياسی رہنماؤں كے مقدمے كی سماعت كے لیے حاضر وكلا اور گواہوں نے اعلان كيا ہے كہ آل خليفہ كی جيلوں میں بھوك ہڑتال كرنے والے عبد الہادی الخواجہ ، ميرزا المحروس اور ان كے علاہ ديگر بيمار رہنماؤں كی عدالت میں عدم موجودگی كے باعث عدالتی ٹربيونل ملتوی كر ديا گيا ہے ۔
عدالت نے اعلان كيا ہے كہ مقدموں كی دوبارہ سماعت ملزموں كی صحتيابی كے بعد ۵ مئی كو عبد الہادی الخواجہ ، ميرزا المحروس اور ان كے دفاعی وكيلوں كی موجودگی میں كی جائے گی ۔
عبد الہادی الخواجہ كے وكيل "محمد الجيشی" نے کہا ہے کہ عدالت میں موجود وكلاء نے اپنے موكلوں سے ملنے اور بات چيت كرنے كی اجازت مانگی ہے ۔
1003716
نظرات بینندگان
captcha