بحرين میں سياسی رہنماؤں كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے دھرنے كی كال

IQNA

بحرين میں سياسی رہنماؤں كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے دھرنے كی كال

13:27 - May 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2322718
بين الاقوامی گروپ : ۹ مئی كو بحرين كے علاقے "توبلی" میں آل خليفہ كی جيلوں میں قيد سياسی رہنماؤں كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے دھرنا ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی اسلامی جماعت "الوفاق" نے عوام سے حكومتی جيلوں میں قيد سياسی رہنماؤں بالخصوص "نبيل رجب" كے ساتھ اظہا يكجہتی كے لیے دہرنے میں شركت كی اپيل كی تھی ۔
الوفاق نے سماجی نیٹورك"فيس بوك" كے ذريعے اعلان كياتھا كہ مئی كو مقامی وقت كے مطابق رات ۸ بجے نبيل رجب كی حمايت كے لیے "نبيل رجب كو آزاد كرو" كے شعار سے جماعت كے ہیڈكوارٹر میں دہرنا ديا جائے گا۔
قابل ذكر ہے كہ اب بھی آل خليفہ كی سیكورٹی فورسز سعودی قابض فوجوں كی مكمل حمايت كے ساتھ پرامن مظاہروں اور اجتماعات پر وحشيانہ تشدد اور مظاہرين كو منتشر كرنے كےلیے آنسو گيس اور فائرنگ كا استعمال كر رہی ہے ۔
1003687
نظرات بینندگان
captcha