ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "brookfeild-wi-patch" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے بروكفيلڈ شہر كی مسلم یہودی عيسائی تنظيموں كی حمايت كی وجہ سے بروكفيلڈ پلاننگ كميشن نے مسجد تعمير كی اجازت دے دی ہے اسے اسلامك سنٹر ملواكی تعمير كرے گا۔ مذہبی تنظيموں نے اپنے ايك بيانیہ میں امريكہ میں دينی آزادی و رواداری كی اہميت پر زور ديتے ہوئے كہا اس مسجد كی تعمير كی حمايت كی تھی۔
سٹی پلاننگ كميشن كے ركن گيری مكرن نے كہا ہمیں فخر ہے كہ ہمارے معاشرے میں دينی آزادی اور رواداری كی حمايت كی جاتی ہے اسلامك سنٹر ملواكی كے ركن مشير حسن نے كہا اگر بروكفيلڈ سٹی كونسل كے 14 میں 13 ركن بھی اس كی حمايت كریں تو آئندہ ماہ مسجد كی تعمير شروع كردیں گے۔
1003263