ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق عراق كے شہر كربلا میں حضرت فاطمہ (س) كی مبارك ولادت كی مناسبت سے جشن منايا گيا مختلف مذہبی انسٹی ٹيوٹ نے بھی اس مناسبت سے پروگرامز پيش كئے ہیں۔
كربلا میں حضرت زہراء كی ولادت كی مناسبت سے برپا جشن میں شعراء اور قصائد كی محفل منعقد ہوئی۔ انصار فاطمہ زہراء كی ايگزيكٹو كونسل كے صدر علاء نصر اللہ نے ايكنا كے نمائندہ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا فاونڈيشن نے حضرت زہراء كی ميلاد كی مناسبت سے ايك جشن منعقد كيا جس میں شركت كرنے والوں كو مختلف ثقافتی اور مذہبی تحائف دئیے گئے۔
ياد رہے كہ انصار فاطمہ زہراء فاونڈيشن كربلا شہر كی اہم تنظيموں میں سے ہے جو ضرورت مندوں تك امداد پہنچاتی ہے اور مختلف ايام كی مناسبت سے تقاريب بھی منعقد كرتی ہے۔
1005513