تركی میں حضرت زہراء (س)كی ميلاد كا جشن

IQNA

تركی میں حضرت زہراء (س)كی ميلاد كا جشن

22:36 - May 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2325001
بين الاقوامی گروپ: تركی كے شہر استنبول میں شيعہ مركز "زہراء آنا" كے تعاون سے 13 مئی كو منعقد ہورہا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "زينبیہ"نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ پيغمبر اسلام (ص)كی پياری بیٹی حضرت زہراء(س) كی ولادت با سعادت كے موقع پر منعقدہ جشن كا نام خواتين اور مسلمان ماوں كا عالمی دن ركھا گيا ہے۔ یہ تقريب "باغچہ شہير" كلچرل سنٹر میں دو پہر دو بجے شروع ہوگی۔
اس تقريب میں ہر سال مختلف اسلامی ممالك كی ممتاز شخصيات شركت كرتی ہیں۔ اس سال تہران يونيورسٹی كے الہيات كالج كی استاد طوبی كرمانی اور سابق برطانوی وزير اعظم ٹونی بلئير كی سالی لارين بوٹ اور ديگر مسلمان خواتين بھی شركت كریں گی۔
اس طرح اعلان ہوا ہے كہ یہ تقريب سٹلائٹ ٹی وی (جم ٹی وی) كے ذريعہ براہ راست دكھائی جائے گی۔
1006370
نظرات بینندگان
captcha