ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے بحرين سے شائع ہونے والے اخبار "الوسط" سے نقل كيا ہے انجمن الوفاق بحرين كے شہروں كی پارليمانی كمیٹی كے صدر علی الجبل نے كہا بلدیہ كے امور كی وزارت نے گذشتہ روز 14 مئی كو صبح شہر حمد كی نو تعمير شدہ مسجد ابو طالب كو گرا ديا گيا۔ علی الجبل نے مزيد كہا قانونی اعتبار سے اس وزارت كو حق حاصل نہیں ہے كہ اس طرح كا حكم دے اور یہ كام منطقہ شمالیہ كی ميونسپل كمیٹی كی اطلاع كے بغير اقدام كيا ہے۔
انہوں نے كہا بحرينی عوام نے اس مسجد كے كچھ حصہ كی تعمير نو كردی تھی۔ ليكن آل خليفہ سيكورٹی فورسز نے اسے تباہ كرديا ہے۔ آل خليفہ حكومت كا یہ اقدام اللہ كے گھروں كے ساتھ كھلی جنگ كے مترادف ہے مسلمانوں كے مقدسات كی بے حرمتی حد سے گذر چكی ہے۔
1008335