اردن ؛ پيغمبر اكرم (ص) ميوزيم كا افتتاح

IQNA

اردن ؛ پيغمبر اكرم (ص) ميوزيم كا افتتاح

21:46 - May 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2327708
بين الاقوامی گروپ: گذشتہ روز 15 مئی كو اردن كے بادشاہ كی موجودگی میں ملك حسين بن طلال مسجد میں پيغمبر اكرم ميوزيم كا افتتاح ہوگيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اردن سے شائع ہونے والے اخبار" الرای" سے نقل كيا ہے اردن كے دارالحكومت (امان) میں واقع مسجد ملك حسين بن طلال میں اس ميوزيم كی افتتاحی تقريب منعقد ہوئی۔ جس میں اردن كے بادشاہ ملك عبداللہ ثانی نے شركت كی۔ اس ميوزيم میں پيغمبر اكرم كے آثار ركھے گئے ہیں مخصوصا پيغمبر اكرم(ص) كا اصلی خط جو انہوں نے روم كے بادشاہ "ھرقل" كو لكھا تھا اس ميوزيم میں ركھا گيا ہے۔
اردن كے اسلامی مقدسات سے اوقاف اور مذہبی امور كے وزير عبدالسلام العبادی نے بتايا اس ميوزيم میں صدر اسلام كی قتیے۔ اسناد ركھی گئی ہیں اس میں پيغمبر اسلام كی سرزمين شام كی طرف پہلی ہجرت كے موقع پر جس درخت "بقيعاویہ"كے نيچے آرام كاا تھا اس كا كچھ حصہ اور پيغمبر اكرم (ص) كی داڑھی كے كچھ بال بھی ركھے گئے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا اس ميوزيم میں پيغمبر اكرم كے دوسرے آثار جمع كرنے كے لئے ہمارے وفود مختلف ممالك مخصوصا تركی كا دورہ كریں گے۔
1009454
نظرات بینندگان
captcha