ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لندن سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "القدس العربی" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل "بان كی مون" نے ايك ہفتہ پہلے دمشق میں ہونے والے بم دھماكوں كو جن میں كم از كم ۵۵ شہری جاں بحق ہوئے تھے، دہشتگردانہ اقدام قرار ديتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ دہشت گرد تنظيم القاعدہ ان دھماكوں میں پوری طرح ملوث ہے ۔
١۷ مئی كو بان كی مون نے نيو يارك میں واقع اقوام متحدہ كے دفتر میں جوانوں كے ساتھ ملاقات كے دوران شام میں بے گناہ افراد كے قتل عام پر تشويش كا اظہار كيا ہے۔
واضح رہے كہ اس سے پہلے بھی انہوں نے شہر " ادلب" كے علاقے "خان شيخون" میں اقوام متحدہ كے متعدد اہلكاروں پر نامعلوم افراد كے حملے كی مذمت كی تھی ہے ۔
1010602