یہودی بستيوں میں مقيم صیہونيوں كی جانب سے مسجد الاقصی كی بے حرمتی

IQNA

یہودی بستيوں میں مقيم صیہونيوں كی جانب سے مسجد الاقصی كی بے حرمتی

22:04 - May 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2328480
بين الاقوامی گروپ : ١۷ مئی كو یہودی بستيوں میں مقيم صیہونيوں كا ايك گروپ مسجد الاقصی كے صحن میں داخل ہو گيا اور مسجد كے مختلف حصوں میں چكر لگاتا رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «CPI»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہودی بستيوں میں مقيم صیہونيوں كا ايك گروپ اسرائيلی حكومت كے متعدد حكام كے ہمراہ باب "المغاربہ" سے مسجد الاقصی كے صحن میں داخل ہوا اور میں چكر لگاتا رہا ہے ۔
الاقصی ورثے اور محكمہ اوقاف كے ترجمان "محمود ابو عطا" نے انتہا پسند یہوديوں كی جانب سے مسلمانوں كے قبلہ اول كی بے حرمتی كو كڑی تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے كہا ہے كہ جمعرات كی صبح یہودی بستيوں میں رہنے والے صیہونی باب المغاربہ سے مسجد الاقصی كے صحن میں داخل ہوئے ہیں اور اشتعال انگيز طريقے سے مسجد میں چكر لگاتے رہے ہیں ۔
انہوں زور ديا ہے كہ اس قسم كے اشتعال انگيز اقدامات قدس شريف كی یہودی سازی اور اس مقدس شہر كی عربی اور اسلامی شناخت مٹانے كے سلسلے میں انجام ديئے جا رہے ہیں ۔
1010534
نظرات بینندگان
captcha