ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے الجزيرہ چينل سے نقل كيا ہے یہ انتخابات حسنی مبارك كے سقوط كے ۱۶ مہينوں كے بعد آج ۲۳ مئی كو شروع اور كل رات آتھ بجے تك جاری رہئں گے ۔ جمہوریہ مصر كے صدارتی اليكشن كميشن نے اعلان كيا ہے ملك میں صدارتی انتخابات كے انتقاد كے تمام انتظامات مكمل ہیں، تمام انتخابی حلقوں میں بيلٹ پيپر اور بيلٹ بكس پہنچا دئیے گئے ہیں ۔ مصر كے صدارتی انتخابات ايسے حالات میں منعقد ہورہے ہیں كہ جس میں متعدد سروے رپورٹس كے مطابق اسلام پسند اميدواروں كے جيتنے كے امكانات روشن ہیں مخصوصااخوان المسلمين كے نامزد اميدوار محمد مرسی سب سے آگے ہیں ۔ اليكشن كميشن نے ۵۰ لاكھ افراد سے كہاہے كہ ۱۳ ہزار انتخابی حلقوں میں سے كسی ايك میں جاكر اپنا ووٹ استعمال كر سكتے ہیں ۔
1014939