ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "المنار" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ آج 25 مئی لبنان كے جنوبی علاقہ كو صیہونيوں سے آزادی كے 12 ویں سال كا جشن لبنان كے جنوبی علاقہ میں منايا جارہا ہے۔
واضح رہے كہ اس مناسبت سے حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ آج لبنان كے مقامی وقت كے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے خطاب كریں گے۔
المنار كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب كے انعقاد كيلئے تمام راستوں كو سيد حسن نصر اللہ كی تصاوير ، پلے كارڈز ، بينرز اور حزب اللہ كے پرچم كے ذريعہ سجايا گيا ہے۔
اسی طرح تمام راستوں میں لبنان كی ملت سے تشكر اور قدردانی كيلئے مختلف قسم كے پلے كارڈز بھی نصب كئے جاچكے ہیں۔