حسنی مبارك كو عمر قيد كی سزا

IQNA

حسنی مبارك كو عمر قيد كی سزا

8:57 - June 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2339819
بين الاقوامی گروپ : ۳ جون كو قاہرہ كے كرائم كورٹ نے مصر كے سابق صدر "حسنی مبارك" اور وزير داخلہ "حبيب العادلی" كو عمر قيد كی سزا جبكہ مبارك كے دونوں بیٹوں كی رہائی كا حكم جاری كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے نيوز چينل "الجزيرہ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سابق صدر "حسنی مبارك" اور وزير داخلہ "حبيب العادلی" كو مظاہرين كے قتل عام كے جرم میں عمر قيد كی سزا سنائی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ ۳ جون كو حسنی مبارك ، اس كے دو بیٹوں ، وزير داخلہ اور ان كے چھ ساتھيوں پر ۲۵ جنوری كو مظاہرين كا قتل عام كرنے كے جرم میں دائر مقدمے كی سماعت كا آغاز شديدحفاظتی تدابير میں گيا تھا ۔
كرائم كورٹ كے جج نے مقدمے كی سماعت كے بعد حكم جاری كرتے ہوئے مصر كے سابق معزول آمر "محمد حسنی مبارك" كو عوام كے قتل عام میں مبينہ طور پر ملوث ہونے كے جرم میں عمر قيد كی سزا سنائی ہے ۔
1022234
نظرات بینندگان
captcha