فرانس ؛ مسلمانوں كا نماز خانہ پليس اسٹيشن میں تبديل

IQNA

فرانس ؛ مسلمانوں كا نماز خانہ پليس اسٹيشن میں تبديل

13:57 - June 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2345224
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے شہر "نيس" كے ميئر نے اعلان كيا ہے كہ نماز جماعت كے لیے مسلمانوں كے زیر استعمال نماز خانے كو پليس اسٹيشن بنايا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «leral»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نيس كے ميئر نے اس بيان كے ساتھ كہ نماز جماعت كے لیے مسلمانوں كے زير استعمال یہ نماز خانہ "غير قانونی" اور "مطلوبہ معيار" كے مطابق نہیں ہے ، نماز خانے كو پليس اسٹيشن بنانے كی اطلاع دی ہے ۔
فرانسوی شہر "آلپ" كے مسلمانوں كی علاقائی شوری كے صدر "بوبكر بكری" نے زور ديتے ہوئے كہا : ان علاقے میں مسلمانوں كی تعداد ۱۰ فيصد ہے اور اس وقت مسلمان نماز جماعت كے لیے مناسب مكان اور مساجد كی عدم موجودگی پر افسردہ ہیں لہذا ميئر كو ان ۱۰ فيصد شہريوں سے صرف نظرنہیں كرنا چاہيئے اور ان كے لیے مناسب عبادتی مركز كے بارے میں سنجيدگی سے سوچنا چاہيئے ۔
1025032
نظرات بینندگان
captcha