حزب اللہ كی ترجيحات میں اتفاق رائے سے امن كا قيام ہے

IQNA

حزب اللہ كی ترجيحات میں اتفاق رائے سے امن كا قيام ہے

22:08 - June 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2346773
بين الاقوامی گروپ: حزب اللہ لبنان كے ڈپٹی سيكرٹری جنرل نے تاكيد كی ہے كہ حزب اللہ قومی مفادات كے حصول اور قيام امن كے لیے اتفاق رائے كو ترجيح ديتی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے المنارنيوز چينل سے نقل كيا ہے حزب اللہ كے ڈپٹی سيكرٹری جنرل شيخ نعيم قاسم نے گزشتہ روز 12 جون كو حاج احمد غندو كی زيرسرپرستی ايك وفد سے ملاقات كے دوران كہا ہماری ترجيحات میں ہے كہ لبنان كے قومی مفادات كے لئے سب سے بڑے خطرے اسرائيل سےمقابلہ كریں۔ ملت اور فوج كے درمياں مكمل يكجہتی ہونی چاہئے اورہمیں اسرائيل سے مقابلے كے لیے تيار رہنا چاہئے ۔ مذہبی فرقہ واريت سے بچتےہوئے لبنانی عوام كی اقتصادی اور سماجی ترقی كے لیے كوششیں كرنی چاہئیں۔ شيخ نعيم قاسم آخر میں دشمن كے خلاف اتحاد كی ضرورت پر تاكيد كرتے ہوئے كہا ہمارا نعرہ لبنان میں امن كا قيام وحدت كے سایے میں ہے ۔ 1028974
نظرات بینندگان
captcha