ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''Palestine Info'' نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ كانفرنس ايك ہفتے تك جاری رہے گی اور اس میں پارليمنٹ كے نمائندوں كے علاوہ يورپی ممالك كی سياسی سماجی اور مذہبی شخصيات شركت كریں گی۔
یہ كانفرنس فلسطينی ریٹرن سنٹر ''PRC'' كے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے اس میں يورپی ممالك میں فلسطينی مہاجرين كی حالت جائزہ ليا جائے گا اور فلسطينی مہاجرين كے بارے میں لندن، برسلز اور جنيوا میں انفارميشن سنٹرز بنائے جائیں گے، اس ہفتے كے دوران يورپ كے مختلف شہروں میں فلسطينوں كی مشكلات كے بارے میں ڈاكومنٹری فلم بھی دكھائی جائے گی۔
1032941