گذشتہ پانچ سالوں میں صھيونی غاصبوں نے غزہ میں 2300 افراد شہيد كئے ہیں

IQNA

گذشتہ پانچ سالوں میں صھيونی غاصبوں نے غزہ میں 2300 افراد شہيد كئے ہیں

23:12 - June 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2350153
بين الاقوامی گروپ: گذشتہ پانچ سالوں سے غزہ پٹی كا صھيونی فورسز نے ہوائی اور زمينی محاصرہ كرركھا ہے اور اس دوران غزہ پٹی كے 2300 فلسطينی شہيد ہو چكے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''Muslim.village'' نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اقوام متحدہ سے وابستہ ہومن رائٹ كميشن نے اپنی رپورٹ میں كہا ہے گذشتہ پانچ سال كے محاصرہ كی وجہ سے غزہ میں 2300 افراد شہيد ہو چكے ہیں۔ اس رپورٹ كے اعداد وشمار كےمطابق صھيونی فورسزز نے 7700 فلسطينی زخمی كئے ہیں۔ غزہ كا زمينی اور ہوائی محاصرہ 14 جون كو اپنے چھٹے سال میں داخل ہو گيا ہے۔ اس محاصرے كی وجہ سے فلسطينی بچے اور خواِتين شديد مشكلات كا شكار ہیں۔ 1033084
نظرات بینندگان
captcha