سياسی اور سماجی گروپ : اسلامی جمہوریہ ایران کے بسيج ادارے كے سربراہ نے اس بيان كے ساتھ كہ ١+۵ يورپين گروپ آج كی پيدوار نہیں واضح كيا ہے كہ ايران میں عوامی قيام كے بعد اس گروپ كو اسلام كے ساتھ مقابلے كے لیے تشكيل ديا گيا اور یہ آپس میں جن چيزوں پر بھی اختلاف رائے ركھتے ہوں اسلام كے خلاف جنگ كے لیے ہميشہ متحد ہیں اور مختلف موقعوں پر اسلام كے خلاف شديد دشمنی اور بغض كا اظہار بھی كر چكے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے بسيج ادارے كے سربراہ "جنرل نقدی" نے تہران اور البرز يونيورسٹيوں كے بسيجی اساتيد كے عظيم اجتماع سے خطاب كے دوران كہا بسيج جس طبقے سے بھی مربوط ہو ايك واضح علامت اور ناقابل اختتام عوامی تحريك ہے اور جب یہ صفات علم اور دانش كے ساتھ يكجا ہو جائیں تو ان سے بيشتر توقعات وابستہ كر لی جاتی ہیں ۔
انہوں نے اس بیان کےساتھ کہ آج دنیا ایران کی علمی پیشرفت پر حیرت زدہ ہے مزید کہا : اگرچہ ایران میں ١١ برابر علمی ترقی کی سرعت کے باوجود یہ تناسب ایران کے شایان شان نہیں ہے لہذا بسیجی اساتید سے امید کی جاتی ہے کہ ملک کی علمی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
1033664