ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے انتيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كرنے والے سيراليون كے نمائندے حافظ كل قرآن عبد القدری جالو سے گفتگو كی جس میں انہوں نے كہا ميرا حفظ قرآن كا مقصد بين الاقوامی مقابلے جيتنا نہیں بلكہ اللہ كی كتاب سے محبت ہے۔
انہوں نے كہا بين الاقوامی مقابلے حفاظ كے لیے مناسب موقع فراہم كرتے ہیں تاكہ قرا اور حفاظ اپنی اہلبيت كو پركھ سكیں ،ان مقابلوں میں مختلف ممالك كے قرآنی اساتيد موجود ہوتے ہیں جن كے تجربات سے فائدہ اٹھايا جا سكتا ہے، یہ مقابلے مسلمانوں كے دلوں كو آپس میں ملاتے ہیں جس سے قرآنی تعليمات كے فروغ میں مدد مل سكتی ہے۔
جالونے مزيد كہا كہ میں نے سعودی عرب اور مراكش میں ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كی تھی ليكن ايران كے مقابلے كی كيفيت اور سطح بہت اعلی ہے، ان مقابلوں كی جيوری میں مختلف ممالك كے اساتيد كی موجودگی بھی بہت اہميت كی حامل ہے۔
1037442