روم میں اعياد شعبانیہ كے جشن كا انعقاد

IQNA

روم میں اعياد شعبانیہ كے جشن كا انعقاد

22:44 - June 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2355277
بين الاقوامی گروپ : جمہوری اسلامی ايران كی سفارت اور ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے امام حسين ﴿ع﴾ ، حضرت اباالفضل العباس﴿ع﴾ اور امام سجاد ﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كے سلسلے میں روم میں مقيم ايرانيوں اور دوسرے مسلمانوں نے جشن كی تقريب منعقد كی ہے
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس مبارك تقريب كا آغاز قرآن كريم كی تلاوت سے ہوا اور اس تقريب سے اٹلی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر قربان علی پور مرجان نے خطاب كيا انہوں نے اعياد شعبانیہ كی مبارك باد ديتے ہوئے امام حسين ﴿ع﴾ كے فضائل بيان كئے ۔
انہوں نے كہا پيامبراسلام صلی اللہ علیہ وآل وسلم بچپن ہی سے امام حسين﴿ع﴾ كے ساتھ خاص محبت كا اظہار كرتے تھے ، تمام لوگوں كے سامنے انہیں سينے سے لگاتے اور پيار كرتے تھے تاكہ لوگ امام حسين ﴿ع﴾ كے بلند مقام سے آگاہ ہو جائیں اور فرماتے تھے حسين مجھ سے ہے اور میں حسين سے ہوں ۔
تقريب میں ذاكرين نے اہل بيت ﴿ع﴾ كی شان میں مدحیہ ثرائی كی اور آخر میں با جماعت نماز ادا كی گئی ۔
1038331
نظرات بینندگان
captcha