ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس مبارك تقريب كا آغاز قرآن كريم كی تلاوت سے ہوا اور اس تقريب سے اٹلی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر قربان علی پور مرجان نے خطاب كيا انہوں نے اعياد شعبانیہ كی مبارك باد ديتے ہوئے امام حسين ﴿ع﴾ كے فضائل بيان كئے ۔
انہوں نے كہا پيامبراسلام صلی اللہ علیہ وآل وسلم بچپن ہی سے امام حسين﴿ع﴾ كے ساتھ خاص محبت كا اظہار كرتے تھے ، تمام لوگوں كے سامنے انہیں سينے سے لگاتے اور پيار كرتے تھے تاكہ لوگ امام حسين ﴿ع﴾ كے بلند مقام سے آگاہ ہو جائیں اور فرماتے تھے حسين مجھ سے ہے اور میں حسين سے ہوں ۔
تقريب میں ذاكرين نے اہل بيت ﴿ع﴾ كی شان میں مدحیہ ثرائی كی اور آخر میں با جماعت نماز ادا كی گئی ۔
1038331