سعودی شيعہ جوان كو شديد تشدد كے بعد آزادی مل گئی

IQNA

سعودی شيعہ جوان كو شديد تشدد كے بعد آزادی مل گئی

20:33 - July 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2359474
بين الاقوامی گروپ: ايك سعودی شيعہ جوان كو شديد جسمی اور روحی تشدد كے بعد آزاد كر ديا گيا جس سے معلوم ہو رہا ہے كہ سعودی عرب كی جيلوں میں قيد لوگوں كے ساتھ كتنا برا سلوك اور تشديد ہوتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے: سعودی سيكيورٹی حكام نے محمد طاہر الشميمی كو صوبہ قطيب كے علاقے العوامیہ سے گرفتار كيا تھا اس ۱۷ سالہ لڑكے كو سعودی حكام نے اس لیے آزاد كرديا كيونكہ سعودی تشدد كی وجہ سے نہ وہ حركت كرسكتا ہے اور نہ بول سكتا ہے۔
محمد طاہر الشميمی اپنے والد كے ہمراہ گزشتہ اپريل میں جب كويت سے واپس آرہا تھا تو اسے گرفتار كرليا گيا ۔ محمد طاہر الشميمی كا والد العوامیہ كا معروف عالم دين ہے محمد طاہر كے گھر والے بتاتے ہیں كہ جب سے اسے گرفتار كيا گيا تھا فقط ايك بار دمام جيل سے ٹيلی فون پر رابطہ كروايا گيا ۔ محمد طاہر كی آزادی سے سعودی عرب كے معاشرے كو ايك جھٹكا لگا كيونكہ انھوں نے ديكھا كہ محمد طاہر سے حركت اور بولنے كی طاقت ختم ہوچكی ہے۔
حقوق بشر كی عالمی تنظيموں نے سعودی جيلوں میں بدترين تشدد كی شديد مذمت كی ہے۔
1042844
نظرات بینندگان
captcha