نيوزی لينڈ میں حلال مصنوعات كے استعمال میں اضافہ

IQNA

نيوزی لينڈ میں حلال مصنوعات كے استعمال میں اضافہ

22:05 - July 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2361374
بين الاقوامی گروپ: عصر حاضر میں حلال مصنوعات كے استعمال میں دن بدن اضافہ ھو رھا ھے، اسی طرح حلال مصنوعات كو نيوزی لينڈ كی ماركٹيز میں روز بروز مقبوليت حاصل ھو رھی ھے .
ايران كی قرآنی خبر رسان ايجنسی (ايكنا) نے onislam نیٹ ورك سے نقل كيا ھے ماھرين كا كہنا ھے كہ نيوزی لينڈ سالانہ بڑی مقداد میں گوشت بر آمد كر رھا ھے اس لئے یہ ملك حلال تجارت كا خطے میں مركز بن سكتا ھے۔
نيوزی لينڈ انڈسٹريل يونيورسٹی كے استاد پروفيسر گريك ویٹرڈ نے اس بارے میں '' نيوزی لينڈ ھرالڈ '' اخبار كو بتايا : آج كل حلال اشياء كی اھميت فقط مصنوعات كی حيثيت سے نہیں ھے بلكہ یہ مصنوعات ايك خاص تھذيب و تمدن اور طرز زندگی كی علمبردار ھیں ۔ اب جب كہ حلال مصنوعات كی تجارت عالمی سطح پر ترقی كر رھی ھے تو نيوزی لينڈ كے ايشين انسٹی ٹيوٹ كا ارادہ كہ عالمی سطح پر حلال اقتصاد كا جائزہ ليا جائے ۔
1043903
نظرات بینندگان
captcha