خطے میں امريكی مفادات كے تحفظ كے لئے بحرينی عوام پر تشدد كيا جا رہا ہے

IQNA

خطے میں امريكی مفادات كے تحفظ كے لئے بحرينی عوام پر تشدد كيا جا رہا ہے

19:40 - July 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2364547
بين الاقوامی گروپ : سيكورٹی پاليسی، ملك میں ہنگامی صورت حال كا بر قرار ركھنا، مظاہرين پر تشدد ، بحرين كا سعودی عرب سے الحاق كا مطالبہ ، دار الحكومت منامہ میں آل سعود افواج كی موجودگی، ان تمام اقدامات كا ايك ہی مقصد ہے كہ خطے میں امريكی مفادات كا تحفظ كيا جائے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانس ٹولوس يونيورسٹی كے استاد پيری دورٹيكہ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ عوامی مطالبات كی حقيقت كسی سے پوشيدہ نہیں ہے ليكن عوامی احتجاج پر تشدد ،بحرين كی فارن پاليسی كے ساتھ مربوط ہے بحرينی حكومت ملك میں ہنگامی حالت كا اعلان كركے خليج تعاون كونسل اور سعودی افواج كے قريب ہونے كی كوشش كر رہی ہے كيونكہ حكومت كا كہنا ہے كہ مظاہرين غير ملكی قوتوں كے ايماء پر بغاوت كر رہے ہیں ۔ اس لئے سخت اقدامات كی ضرورت ہے جبكہ بحرينی عوام اصلاحات كا مطالبہ كر رہے ہیں ليكن آل خليفہ حكومت اپنے مفادات كے تحفظ كے لئے كبھی ايران پر الزام لگاتی ہے اور كبھی بحرينی شيعہ رہنماؤں پر ليكن حقيقت یہ ہے ان تمام اقدامات كا مقصد خطے میں امريكی مفادات كا تحفظ ہے ۔
1048246
نظرات بینندگان
captcha