معاشرتی تبدیلیوں کے حوالے سے خواتین کا کردار مردوں سے زیادہ پائیدار ہے

IQNA

معاشرتی تبدیلیوں کے حوالے سے خواتین کا کردار مردوں سے زیادہ پائیدار ہے

23:56 - July 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2365593
بین الاقوامی گروپ: ایرانی صدر نے "خواتین اور اسلامی بیداری " کے عنوان سے منعقدہ پہلی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اصل خلقت میں مرد و عورت میں کوئی فرق نہیں لیکن میرے نزدیک معاشرتی تبدیلیوں میں خواتین کا کردار مردوں سے زیادہ پائدار مؤثر اور اہم ہے.
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی(ايكنا)، کی رپوٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود احمدی‌نژاد نےآج اس کانفرنس میں کہا کہ خواتین مردوں کے دوش بدوش معاشرتی ترقی کے لیے کام کرتی ہیں لیکن خدا نے خواتین کو خاص صفات سے نوازا ہے کہ جن کی رو سے ان کے ذمہ داریاں بھی انتہائی سنگین ہیں۔
انہوں نے مزید کہا : جس مرد نے بھی کمال کی طرف سفر کیا ہے یہ اس کی ماں کی تربیت کا نتیجہ ہے ۔ ممکن ہی نہیں کہ کسی معاشرے میں خواتین تبدیلی کا ارادہ کریں اور وہ تبدیلی وقوع پذیر نہ ہو جیسا کہ ہم نے اسی چیز کا ایران میں مشاہدہ کیا ۔
1049487
نظرات بینندگان
captcha