سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقے میں ناامنی كی اصل وجہ مذہبی امتياز ہے

IQNA

سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقے میں ناامنی كی اصل وجہ مذہبی امتياز ہے

23:57 - July 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2367390
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے شيعہ علما نے ايك بيان كے ذريعے ملك كے شيعہ نشين علاقے میں ناامنی اور سياسی بحران كی اصلی وجہ ملك كے دينی اور سركاری اداروں كی جانب سے شیعہ عوام كے خلاف مذہبی تعصب كو قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نيوز چينل (راصد) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حجت الاسلام والمسلمين نمر النمر كی گرفتاری اور دو شيعہ شہريوں كی شہادت كے ساتھ ساتھ متعدد افراد كے زخمی ہونے كے بعد سعودی علما كی جانب سے صادر ہونے والے اس بيان میں شيعہ شہريوں كے ساتھ امتيازی سلوك سے مربوط مسائل اور مشكلات كے حل كے لیے حكومت كے فوری اقدامات پر زور ديا گيا ہے ۔
بیان میں مزید کہا ہے گیا ہے کہ شیخ نمر النمر کی گرفتاری اور مظاہرین پر بے دریغ فائرنگ کی پر زور مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں شیعہ نشین علاقے کے متعدد شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ علما نے نسلی امتیاز اور غیر منصفانہ حکومتی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے شیعہ سیاسی قیدیوں کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
1051692
نظرات بینندگان
captcha