ویب سائٹ «الحان»؛ نئے قرآء کے لیے فرصت

IQNA

محسن یاراحمدی سے گفتگو

ویب سائٹ «الحان»؛ نئے قرآء کے لیے فرصت

7:12 - October 25, 2025
خبر کا کوڈ: 3519370
ایکنا: ماہر صوت و لحن اور ویب سائٹ «الحان» کے آئیڈیا ساز نے کہا اندرون و بیرونِ ملک سے بعض سامعین کی درخواست پر ضروری مباحث اب اس ویب سائٹ پر یکجا کر دیے گئے ہیں۔

ایکنا نیوز- محسن یاراحمدی، جو مدرس، قاری اور قرآنی مقابلوں کے جج ہیں، نے مقامات اور نغماتِ قرآنی کے موضوع کو اُن افراد کے لیے جو پہلے سے اس علم سے کسی حد تک واقف ہیں اور مزید تخصص حاصل کرنا چاہتے ہیں، ویب پر الحان کے پلیٹ فارم پر پیش کیا ہے۔

انہوں نے ایکنا کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا: چند سالوں سے میری یہ فکر رہی ہے کہ قرآن کی تعلیم اور مقامات کے سیکھنے کے لیے خصوصی ایپلی کیشنز تیار کی جائیں، کیونکہ آج کے دور میں مجازی (آن لائن) دنیا کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور صرف روایتی کلاسوں پر اکتفا کافی نہیں۔ چار سال قبل ترتیل قراءت کی ایک ایپلی کیشن اور تحقیق قراءت کے لیے کتاب کے ساتھ ایک سافٹ ویئر پیش کیا گیا تھا"

انہوں نے مزید بتایا: اس کے بعد اندرون اور بیرونِ ملک سے دوستوں نے مطالبہ کیا کہ یہ تعلیمی مواد ایک جامع شکل میں دستیاب ہو، چنانچہ فنی ماہرین کی مدد سے یہ کام مکمل ہوا اور اب ہم www.alhaan.ir ویب سائٹ کے آغاز کے گواہ ہیں۔

یاراحمدی نے وضاحت کی: میری تمام سابقہ علمی و تعلیمی کاوشیں اس سائٹ پر موجود ہیں، جن میں ترتیل قراءت کے تحت تقریباً پچاس بنیادی اور ذیلی مقامات کے ساتھ ان کے سلفژز بھی شامل ہیں۔ ہر موضوع کو تحلیلی انداز میں پیش کیا گیا ہے اور ہر مقام کے ذیل میں ایک مثال کے طور پر قراءت بھی شامل کی گئی ہے، جس کی الگ سے تجزیہ بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا: عام طور پر ہم اُن افراد کو جو ترتیل قراءت سیکھنا چاہتے ہیں، مشورہ دیتے ہیں کہ اگر وہ قرآن کی ابتدائی تلاوت میں مہارت رکھتے ہیں یا حافظِ قرآن ہیں تو بہتر ہے کہ پہلے مرحوم محمد صدیق منشاوی جیسے مصری قراء کی ترتیل سے استفادہ کریں، اور چند ماہ بعد جب وہ ایسی تلاوتوں سے مانوس ہو جائیں، تب الحان ویب سائٹ سے رجوع کریں۔

پایگاه اینترنتی «الحان»؛ فرصت جدید آموزشی برای قاریان جوان + فیلم

 

یاراحمدی نے مزید کہا کہ اس ویب سائٹ میں نہ صرف وہ بنیادی و فرعی مقامات شامل ہیں جو عام طور پر تلاوت میں استعمال ہوتے ہیں بلکہ کچھ ایسے مقامات بھی پیش کیے گئے ہیں جو کم استعمال ہوتے ہیں۔

انہوں نے سائٹ کی ساخت اور استعمال کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: "جیسے ہی صارف الحان ویب سائٹ پر داخل ہو کر اکاؤنٹ بناتا ہے، وہ ایک مخصوص فیس ادا کر کے ویب سائٹ کی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اس سائٹ کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ قرآن آموز اپنے اساتذہ سے براہِ راست رابطہ کر سکیں گے اور اپنی تلاوت پر اُن سے تجزیاتی رائے حاصل کر سکیں گے۔ یہ فیچر جلد ہی فعال ہو جائے گا۔

محسن یاراحمدی

 

آخر میں انہوں نے کہا: چونکہ قرآنی مقامات کے نام تقریباً عالمی طور پر یکساں ہیں اور ان کے ترجمے کی ضرورت نہیں پڑتی، اس لیے تمام ملکی و بین الاقوامی قراء یکساں اصطلاحات استعمال کرتے ہیں۔ تاہم چونکہ اس ویب سائٹ کے غیر ملکی صارفین بھی ہیں، اس لیے یہ جلد ہی فارسی کے ساتھ انگریزی اور عربی زبانوں میں بھی دستیاب ہوگی۔/

 

4311891

نظرات بینندگان
captcha